منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

گوشت خورگائے

datetime 24  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیروبی(نیوزڈیسک )آپ نے خونخوار درندوں اور گوشت خور جانوروں کے بارے میں تو بہت کچھ سنا اور دیکھا ہو گا لیکن کینیا میں ایک ایسی گائے بھی ہے جس نے چارے کے بجائے بھیڑوں کو بطور خوراک کھانا شروع کر دیا ہے.غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیا کے جنوب مغربی علاقے ناکورو میں چارلس مابولیو نامی کسان نے ایک ایسی گائے پال رکھی ہے جو گھاس پھوس کے ساتھ گوشت بھی کھاتی ہے۔ چارلس مابولیو کا کہنا ہے کہ ایک روز اس نے دیکھا کہ گائے ان کی ایک بھیڑ کو زخمی کرنے کے بعد کھا رہی ہے جب کہ اگلے روز بھی فارم ہاو¿س سے ایک بھیڑ غائب تھی۔مقامی زرعی افسر البرٹ کبوگی کا کہنا ہے کہ خشک موسم میں بہت سے جانوروں کوچارے سے وہ غذائی جزو نہیں مل پاتے جوعام حالات میں دستیاب ہوتے ہیں اور گائے کے گوشت کھانے کے واقعات کی بھی یہی وجہ ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب مویشیوں کے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ گائے کا بھیڑوں کھانا ایک غیرمعمولی عمل ہے اور یقینی طور پر یہ غیر معمولی صورتحال میں ہی ہوسکتا ہے، عین ممکن ہے کہ یہ سب گائے کے جسم میں اہم معدنیات کی قلت کے باعث ہورہا ہو۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…