جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

خواتین مردوں کے بارے میں کیا کیا باتیں جاننا چاہتی ہیں ؟سوال اور جواب دونوں سامنے آگئے

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  اسلام آباد(نیوز ڈیسک )  مردوں کے ذہن میں خواتین کے متعلق بہت سے سوالات ہوتے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ خواتین کے ذہن میں مردوں سے متعلق اس سے کہیں زیادہ سوالات ہوتے ہیں جن میں سے کچھ دلچسپ ترین سوالات کا انکشاف حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ Reddit پر ہوا۔ خواتین مردوں کے متعلق کیا جاننا چاہتی ہیں، ان کے دلچسپ ترین سوالات یہ ہیں:

مرد روتے کیوں نہیں؟

خواتین کی کثرت نے یہ جاننا چاہا کہ مرد بہت کم یا تقریباً نہ ہونے کے برابر کیوں روتے ہیں۔ ایک خاتون نے لکھا کہ اس نے اپنے خاوند کو گزشتہ 12 سال کے دوران دو یا تین دفع ہی روتے دیکھا۔ اکثر مردوں کا جواب تھا کہ معاشرہ انہیں بچپن سے ہی بتاتا ہے کہ مرد روتے نہیں لہذا ان میں یہ رویہ پختہ ہوجاتا ہے۔

ٹوائلٹ میں طویل وقت کیوں گزارتے ہیں؟

خواتین کی بڑی تعداد نے مردوں سے پوچھا کہ وہ ٹوائلٹ میں بہت زیادہ وقت کیوں لگاتے ہیں۔ اکثر خواتین نے پوچھا کہ مرد ٹوائلٹ جاتے ہیں تو 20 منٹ یا آدھے گھنٹے سے پہلے واپس آنے کا نام کیوں نہیں لیتے۔ کچھ مردوں نے اس کا جواب یہ دیا کہ انہیں دن بھر کی مصیبتوں اور مسائل سے چھٹکارا ٹوائلٹ جا کر ہی ملتا ہے لہذا وہ وہاں اپنا وقت سکون سے گزارتے ہیں۔

مرد اپنا خیال کیوں نہیں رکھتے؟

خواتین کی بہت بڑی تعداد کا کہنا تھا کہ وہ جاننا چاہتی ہیں کہ مردوں کو اپنا خیال رکھنے کی فکر کیوں نہیں ہوتی۔ جب وہ بیمار ہوتے ہیں تو ڈاکٹر کے پاس جانے کی بجائے اس کام کو ٹالتے رہتے ہیں۔ سر درد ہو تو کہتے ہیں کوئی مسئلہ نہیں کام کے باﺅ کی وجہ سے ایسا ہے۔ نزلہ زکام ہو تو ڈاکٹر کے پاس جانے کی بجائے کہتے ہیں کچھ دیر سو لوں گا تو ٹھیک ہوجائے گا۔ اسی طرح اپنے لئے شاپنگ کرنے اور خصوصاً نیا لباس خریدنے پر بھی توجہ نہیں دیتے۔ اس سوال کا مرد کوئی واضح جواب نہیں دے پائے البتہ متعدد کا کہنا تھا کہ بس مردوں کی فطرت ہی ایسی ہوتی ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…