پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

سبحان اللہ! موت کی کوکھ سے زندگی کی پیدائش

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ڈاکٹروں  کا حیرت انگیز کارنامہ،حاملہ خاتون کادماغ مردہ ہو جانے کے باوجود اسے 2ماہ تک زندہ رکھا تاکہ اس کا بچہ جنم لے سکے۔نیبراسکا کی 22سالہ کارلا پیریز حاملہ تھی اور 2ماہ بعد اس کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع تھی جب اسے برین ہیمبرج کا دورہ پڑا اور اس کا دماغ مردہ ہو گیا۔
ڈاکٹروں نے مشینوں کے ذریعے خاتون کو زندہ رکھا اور 54دن کے بعد آپریشن کے ذریعے بچے کی پیدائش ہو گئی، پیدائش کے وقت بچے کا وزن صرف 2پاﺅنڈ 2اونس تھا۔ میتھوڈسٹ ویمنز ہسپتال کی نائب صدر سوژوکورتھ کا کہنا ہے کہ ہم ایسا کام کرنے جا رہے تھے جو ہم سے پہلے شاید ہی کسی نے کیا ہو، کارلا کی زندگی بچانا مشکل تھالیکن اس نے جو وصیت چھوڑی وہ بہت خاص تھی۔ ٹیم کے ایک اور ڈاکٹر اینڈریو رابرٹسن نے کہا کہ ہمارے لیے یہ فیصلہ بہت مشکل تھا، جب کارلا کو ہسپتال لایا گیا تو اس کا بچہ بالکل صحت مند تھا لیکن اس کی ابھی سے پیدائش ممکن نہ تھی۔ ٹیم کی طرف سے بتایا گیا کہ پیدائش کے بعد بھی بچے کی صحت بالکل ٹھیک ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…