لندن (نیوز ڈیسک) آپ بچپن سے ہی اکثر سنتے آئے ہوں گے کہ دیوار چین اس قدر طویل اور عظیم الشان ہے کہ اسے چاند سے بھی بخوبی دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم اب ٹی وی شو “Ripley’s Believe it or Not” نے ماہرین کی مدد سے ایسے 50 کے قریب سوالات کی فہرست مرتب کی ہے جن کے درست جوابات وہ نہیں جو کہ مشہور ہیں۔ اسی فہرست میں ایک سوال دیوار چین کے حوالے سے بھی ہے۔ ایسے میں اپولوسپیس پروگرام پر کام کرنے والے خلاءبازوں کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ دیوار چین چاند سے بھی دیکھی جاسکتی ہے بلکہ چاند سے صرف زمین کی سفید اور نیلی سطح ہی نظر آتی ہے، اس سے زیادہ تفصیلات کا تعین انسانی آنکھ نہیں کرسکتی۔