ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

کیا آ پ جانتے ہیں کہ ہاتھی 20 کلو میٹر دور سے ایک دوسرے کی گفتگو سن سکتے ہیں

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم (نیوز ڈیسک) ہاتھیوں کو قدرت نے اس قدر ذہانت سے نوازا ہے کہ جسے دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کچھ ماہرین حیوانیات کا یہ خیال بھی ہے کہ ہاتھیوں میں انسانوں کی طرح شعور کی طاقت بھی پائی جاتی ہے۔ہاتھی اپنی طاقتور یادداشت کی وجہ سے 200سے زیادہ مختلف ہاتھیوں کو ایسے ہی پہچان سکتے ہیں جیسے کہ ہم مختلف انسانی چہروںکو پہچانتے ہیں۔ جب ہاتھی ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو مخصوص آوازیں نکال کر اپنا تعارف بھی کرواتے ہیں اور اگر کوئی دوست یا جان پہچان والا ہاتھی ملے تو اسی کے ساتھ میل جول کرتے ہیں ورنہ دور سے ہی راستہ بدل لیتے ہیں۔ ہاتھی گروہوں کی صورت میں رہتے ہیں اور گروہ کی قیادت سب سے زیادہ عمر والی مادہ کرتی ہے۔ راہنما مادہ ہر معاملے میں گروہ کی قیادت کرتی ہے اور خصوصاً اپنے تجربے اور عمر کی بنا پر اور طاقتور یادداشت کو استعمال کرتے ہوئے دور دراز مقامات پر بھی ایسی جگہوں پر پہنچ جاتی ہے جہاں ماضی میں سبزہ اور پانی دستیاب رہا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض دفعہ یہ اپنے گروہ کو ایسی جگہ لے جاتی ہے جہاں کبھی ان کی چراگاہیں تھیں مگر بعد میں انسانوں نے اپنے لئے فصلیں ا±گالیں اور اس بنا پر انسان اور ہاتھیوں میں جنگ بھی دیکھنے میں آتی ہے۔انسان ہمیشہ سے حیران رہا ہے کہ ہاتھی میلوں دور سے بھی ایک دوسرے کے ساتھ کیسے رابطہ کرلیتے ہیں۔ تقریباً تین دہائیاں قبل یہ انکشاف ہوا کہ ہاتھی آپس میںر ابطے کے لئے انفراساﺅنڈ کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ ایسی آواز ہے کہ جس کی فریکونسی 16 ہرٹز سے کم ہوتی ہے اور انسان اسے سن نہیں سکتا ہے۔ یہ آواز عمارتوں، درختوں اور دیگر رکاوٹوں سے بھی متاثر نہیں ہوتی ہے اوریہی وجہ ہے کہ ہاتھی جب یہ آواز نکالتے ہیں تو دو کلومیٹر سے زائد کے فاصلہ پر دوسرے ہاتھی اسے بالکل صاف موصول کرتے ہیں۔ ہاتھی اس کی 35 سے زائد آوازیں نکال سکتے ہیں یعنی یہ 35مختلف قسم کے جملے ادا کرتے ہوئے نہایت متنوع قسم کے ابلاغ کی صلاحیت رکھتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…