اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بلغراد ،سر بیا کے صدر کاجہاز پائلٹ کی غلطی سے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سر بیا کے صدر ٹو مسلاف نکو لک کا طیارہ دیگر مسافروں کو لے کر روم کی جانب گامزن تھا کہ اچانک کنٹرول روم میں معاون پائلٹ کا کافی کا کپ گر گیا ، جسے صاف کر نے کے لیے اس نے اپنی توجہ طیارے کے کنٹرول سے ہٹا لی ۔ غلطی اور گھبراہٹ میں اس نے طیارے کا ایمر جنسی بٹن دبا دیا جس میں طیارے کے تین انجن میں سے ایک انجن بند ہو گیا اور وہ تیزی سے دھچکا کھاتے ہوئے 34 ہزار بلندی سے تیزی سے زمین کی طرف آ نے لگا تاہم فوری انجن نے دوبارہ کام شروع کر دیا پائلٹ نے طیارے کو کنٹرول کر لیا جس کے بعد طیارہ اپنی منز ل کی جانے کے بجائے طیارہ واپس بلغر اد ائیر پورٹ پر اتر گیا واقعے کے ذمہ دار پائلٹ کو معطل کر دیا گیا ہے