اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) امر یکی ریاست کو لو ریڈو میں ایک شخص نے مشتعل ہو کرر اپنے کو خراب کمپیوٹر کو آٹھ گولیاں مار کر چھلنی کر دیا ۔ پولیس تر جمان کا کہنا ہے کہ تو ککا س ہینچ نامی شخص گذشتہ کئی مہینوں سے اپنے کمپیوٹر کی خرابی کی وجہ سے پر یشان تھے ۔اس نے کمپیوٹر کو روایتی طورپر ری بوٹ کرنے کے لیے کنٹرول ، آ لٹ ڈیلیٹ کے بٹن کا سہارا لیا تاہم ان کا کمپیوٹر ٹھیک نہ ہو سکا ۔ جس پر انہوںنے اس اسے گھر کے پیچھے لے جا کر فائرنگ کر کے تباہ کر دیا ۔ کمپیوٹر سے ہاتھ دھونے کے ساتھ دوسری مصیبت یہ آن پڑی کہ لو کاس ہینچ کو شہر کی حدود میں فائرنگ کر نے کے جرم میں حراست میں لیا گیا ۔ مذکورہ شخص کو اس بارے میں معلوم نہیں تھا کہ گو لیاں چلاکر قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔لو کاس ہینچ کا مقدمہ اس وقت عدالت میں ہے جہاں جج نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ان پر کتنا جرمانہ ہو گا ۔