اسلام آباد (نیوز ڈیسک )چین میں ہزار فٹ کی بلندی پر قائم شیشے کے پل پر چہل قدمی کے مزے عوام سے بس تین دن کی دوری پر ہے۔ چین کی ین یانگ کاﺅنٹی کے بلند ترین پہاڑ پر بنایا جانے والا شیشے کا پل 1 ہزار 10 میٹر کی بلندی پر بنایا گیا ہے، 26 میٹر طویل یہ پل امریکا کے گرینڈ کینین اسکائی واک سے 5 میٹر بڑا ہے، شیشے کے پل کا افتتاح اتوار کو کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر اس لانگ گینگ پہاڑی کے تفریحی مقام پر بیس جمپنگ، کرتب بازی اور فیشن شو جیسے رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیئے جائیں گے۔