رحیم یارخان(نیوزڈیسک) ایف بی آرنے ٹی ایم اے کے ایک خاکروب کوقیمتی گاڑی خریدنے کی مدمیں 15لاکھ روپے کاٹیکس بھرنے کانوٹس دے دیا،خاکروب بے چارہ پریشان ہوگیا،ٹی ایم اے رحیم یارخان کے خاکروب محمدعمران کاکہناتھاکہ ایف بی آرنے اسے 15لاکھ ٹیکس فوری اداکرنے کانوٹس بھیجاہے اورنوٹس میں کہاگیاہے کہ محمدعمران نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی قیمتی گاڑی خریدی ہے جس کی مدمیں وہ ٹیکس اداکرے ،محمدعمران کاکہناتھاکہ اس کے پاس توسائیکل خریدنے کے پیسے نہیں ہیں ،محکمہ باربارنوٹس بھیج کراس کوتنگ کررہاہے ۔اس نے کہاکہ اس کوخدشہ ہے کہ کسی امیرآدمی کی خریدی اورملبہ اس پرڈال کراس کاٹیکس بچایاگیاہے ،محمدعمران نے کہاکہ وہ گھرکاواحدکفیل ہے اس کے گھرتوکھانے کے لئے لالے پڑے ہیں