ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

………. آپ کو فضائی سفر سے ڈر لگتا ہے

datetime 22  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک )ایوی  ایشن سائنس کی حیرت انگیز ترقی نے فضائی سفر کو انتہائی محفوظ بنادیا ہے مگر آج بھی خراب موسمی حالات یا تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے بعض اوقات طیارے اس قدر خطرناک انداز میں لینڈنگ یا ٹیک آف کرتے نظر آتے ہیں کہ انہیں دیکھ کر دل خوف سے کانپ اٹھتا ہے جبکہ ان کے بہادر پائلٹوں کی مہارت کو داد دئیے بغیر بھی نہیں رہا جاسکتا۔

ذیل میں دی گئی تصاویر بھی کچھ ایسے ہی خطرناک مناظر کی عکاسی کرتی ہیں جنہیں فضائی تاریخ کے خوفناک مناظر کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔

حال ہی میں ترک ایئرلائن کا اٹلی کے شہر ملان سے استنبول آنے والا طیارہ اتاترک ایئرپورٹ پر لینڈنگ کررہا تھا کہ اس کے انجن میں آگ لگ گئی اور یہ رن وے سے اتر گیا۔ طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچا اور ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔ جرمن ایئرلائن یورو ونگز کا طیارہ ٹیک آف کے بعد مطلوبہ بلندی حاصل نہ کرپایا جس کی وجہ سے اس کے پہیے نیچے کھڑے طیاروں اور درختوں کو تقریباً چھوتے ہوئے گزرے، البتہ جلد ہی انجن کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے یہ اچانک اوپر اٹھ گیا۔

ایرو لائنیئس ارجنٹناس کی ایئربس A340-300 رن وے پر حرکت کررہی تھی کہ اسی دوران یوٹیر ایئرلائن کا بوئنگ 767-300 طیارہ لینڈنگ کے لئے آگیا۔ اگر یہ طیارہ عین آخری لمحے بلندی میں اضافہ نہ کرتا تو خوفناک حادثہ ہوجاتا۔ یہ طیارہ تیزی سے اوپر اٹھا اور فضا میں چکر لگانے کے بعد دوبارہ لینڈنگ کے لئے آیا۔ سینٹ بارتھلمی میں ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران بروقت رکنے میں ناکام رہا اور رن وے کے آخری سرے سے آگے نکلتا ہوا سمندر میں جا گھسا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…