نیویارک(نیوزڈیسک )امریکا میں دنیا کا انمول ترین اور منفرد ہیرا 2 کروڑ 21 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے نیلام گھر ”سوتھبیز“ میں نیلامی کی تقریب میں 100 کیرٹ سے زائد وزن والے ”پرفیکٹ“ نامی اس ہیرے کی قیمت کا اندازہ ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے ڈھائی کروڑ ڈالر تک لگایا گیا تھا تاہم یہ ہیرہ 3 منٹ میں ہی 2 کروڑ 21 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوگیا، جنوبی افریقا کی ”ڈی بیئرز“ نامی کمپنی کی کان سے نکالا یہ ہیرہ روایتی شکل کے بجائے زمرد کی طرح چوکور ہے اور اس میں کسی بھی طرح کا کوئی نقص نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 25 سال کے دوران اس طرح کے صرف 6 ہیرے نیلام ہوئے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں