آکلینڈ(نیوزڈیسک) نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی نے کیفے میں کام کرنے والی لڑکی کی چٹیا کھینچنے پر معذرت کرلی ہے۔آکلینڈ میں واقع کیفے میں کام کرنے والی لڑکی نے ”ڈیلی بلاگ“ نامی ویب سائٹ پر اپنا نام ظاہر کیے بغیر لکھا کہ گذشتہ 6 ماہ کے دوران وزیراعظم جب بھی کیفے میں آئے تو اس کی چٹیا کو کھینچنے اپنا معمول بنائے رکھا، لڑکی کا کہنا تھا کہ اس دوران وزیراعظم کی اہلیہ ان سے کہا کرتی تھیں کہ “بیچاری لڑکی کا پیچھا چھوڑ دو ” تاہم وزیراعظم اپنی اس حرکت سے باز نہ آئے تو میں نے اس بات کا ذکر ان کے سیکورٹی افسر سے کیا اورآخر کار تنگ آکر خود وزیراعظم کو سخت الفاظ میں اس حرکت سے باز رہنے کا کہا۔دوسری جانب معاملہ میڈیا میں آنے کے بعد نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری اس حرکت کا مقصد سوائے مذاق کے کچھ نہ تھا اور جب مجھے اندازہ ہوا کہ اسے یہ بات ناگوار گزر رہی ہو تو میں نے فی الفوراپنی اس حرکت پر معذرت کرلی تھی