اسلام آباد (نیوزڈیسک )میکسیکو سٹی کے چڑیا گھر میں پیدا ہونے والے زرافے کا بچہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ تیرہ مارچ کو پیدا ہونے والے بچے کو عوام کے سامنے لایا گیا ، پیدائش کے وقت اس کا وزن پچاس کلو گرام تھا۔ زرافے کے بچے ڈیڑھ برس تک اپنی ماں کے ساتھ رہتے ہیں۔ بچے کا نام رکھنے کے لئے چڑیا گھر انتظامیہ نے عوام کو دعوت دی ہے ، چڑیا گھر کے ڈائریکٹر یوان آرتورو ریویراJuan Arturo Rivera کے مطابق بچہ صحت مند ہے اور اس کی ماں اس کی دیکھ بھال اچھے طریقے سے کر رہی ہے۔