اسلام آباد( نیوز ڈیسک )تامیاامریکا کے شہر تامپا کے چڑیا گھر میں پیدا ہوئے نایاب نسل کے چیتے clouded leopard کے بچے کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پیدا ہوئے چیتے کے بچے کا نام انگریز مصنف رڈیارڈ کپلنگ کی مختصر کہانیوں کی کتاب ”جنگل بک” کے کردار موگلی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ چڑیا گھر نے چیتے کے بچے کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ گھاس پر چلتا دیکھا جا سکتا ہے۔ اسے پہلی بار عوام کے سامنے لایا گیا ہے ، اسے چڑیا گھر کے ہسپتال میں نگرانوں کی حفاظت میں رکھا گیا ہے۔ کلاو¿ڈڈ لیپرڈ جنوب مشرقی ایشیا میں پائے جاتے ہیں اور معدومی کے خطرے سے دوچار ہیں۔