ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

بھارت میں اتنے زیادہ ریپ کیوں ہوتے ہیں؟

datetime 21  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آپ  نے بھارت میں بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات کے بارے میں تو سن رکھا ہوگالیکن اس کی انتہائی اہم وجہ سامنے آئی ہے کہ وہاں خواتین کی شدید کمی ہے۔بھارتی حکومت کے مردم شماری کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں شادی کے قابل مردوں کے لئے خواتین کی شدید کمی ہے ۔

اعدادوشمار سے یہ آشکار ہوا ہے کہ 20 اور30سال کے درمیان کے5.63کروڑ مردوں کے لئے 2.07کروڑ ہم عمرخواتین موجود ہیں یعنی 3.55کروڑ خواتین کی واضح کمی ہے۔اسی طرح 30سے40سال کے درمیانی عمر کے 70.1لاکھ افراد کے لئے 22.1لاکھ خواتین شادی کے لئے دستیاب ہیں اور 47.91لاکھ مردوں کے لئے دلہنیں ہی موجودنہیں ہیں۔اسی طرح 40سال سے زائد مردوں کی تعداد 16.92لاکھ ہے جبکہ ان کے لئے 8.67لاکھ ہم عمر خواتین موجود ہیں۔ اگر تمام اعداد وشمار کو ملا کردیکھا جائے تو 6.5کروڑ دولہوں کے لئے 2.38کروڑ دلہنیں موجود ہیں۔ دوسرے الفاظ میں پانچ میں سے تین مردوں کے لئے ہم عمر دلہنیں دستیاب نہیں ہیں۔ لڑکیوں کی کمی کی بڑی وجہ دوران حمل ہی انہیں ماردینا بتائی جاتی ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 1970،80اور90کی دہائی میں لاکھوں لڑکیوں کو ان کے والدین نے جنس کے معلوم ہونے پر دوران حمل ہی ضائع کردیا جس کی وجہ سے اب یہ صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…