اسلام آباد (نیوز ڈسک )دنیا بھر میں ڈاکیا کا کام خط منزل تک پہنچانا ہے اور وہ یہ کام انتہائی سنجیدگی سے سر انجام دیتے نظر آتے ہیں۔ لیکن بر طانیہ میں ایک نو جوان پو سٹ مین نے کنگ آف پاپ آنجہانی مائیکل جیکسن کی طرح جھوم جھوم کر خطو ط پہنچانے کا کام شروع کر دیا ہے۔یہ ڈاکیامائیکل جیکسن کے گانے اپنی گاڑی میں اونچی آواز میں لگاکر گھر کے دروازے تک ہاتھ میں خط کا لفافہ تھامے ڈانس کر تا جاتا ہے اور دروازہ کھلنے کے بعد بھی اسی طرح جھومتا رہتا ہے۔اسے دیکھ کر بعض اوقات عام شہری اس سے اپنا سامان وصول کر نے کے بعد اس کے ساتھ جھومنے لگ جاتے ہیں جو اس ڈاکیا کے منفرد انداز سے اب واقف ہو گئے ہیں۔دھوم مچاتے اس پو سٹ میں کی اس منفرد انداز سروس کی انجام دہی کی ویڈیو بھی بناکر انٹر نیٹ پر اپ لو ڈ کی گئی ہے جسے صرف ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر سے 1.5ملین افراد دیکھ کر محظو ظ ہو چکے ہیں۔