جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

باتھ روم کی کھدائی کر کے زندگی ہی بدل گئی

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (نیوز ڈیسک) ٹوائلٹ کے نیچے کھدائی کرنے سے کوئی بھی اچھی چیز ملنے کی توقع نہیں کی جا سکتی لیکن ایک اطالوی شخص کو ٹوائلٹ کے نیچے پورا شہر مل گیا۔ لوسیانو فیگیانو Locco کے علاقے میں واقع اپنے گھر میں ایک ریسٹورنٹ قائم کرنا چاہ رہے تھے لیکن ٹوائلٹ کے بند ہو جانے والے پائپ کی وجہ سے بہت پریشان تھے۔ انہوں نے بیٹوں کے ساتھ مل کر کھدائی شروع کی تو پرانے دور کے پتھروں کے نشانات ملے۔ جب انہوں نے فرش نما سطح کو توڑا تو ایک دروازہ نمودار ہوا جس کے آگے 2500 سال قبل کی Messapians تہذیب کے آثار اور ایک مقبرہ دریافت ہو گیا۔فیگیانو نے بیٹوں کو نصیحت کی کہ یہ بات اپنی ماں سے خفیہ رکھیں لیکن خاتون کو معاملے کی بھنک پڑ گئی جس کے بعد بات نکلتی نکلتی حکام تک پہنچ گئی۔ جب ماہرین آثار قدیمہ نے کھدائی والی جگہ کا جائزہ لیا تو حیران رہ گئے۔ محکمہ ثقافتی ورثہ کے افسر گیووانی گیانگریکو کا کہنا ہے کہ اس جگہ میسپئین دور سے لے کر رومن اور بائزنطینی ادوار تک کی تاریخ محفوظ ہے۔ گزشتہ چند سال کے دوران تحقیقات اور کھدائی مکمل کر کے فیگیانو کے گھر کو ایک عظیم میوزیم میں بدل دیا گیا ہے اور اسے آثار قدیمہ کے اہم ترین مقامات میں شمار کیاجاتا ہے۔
مزید پڑھئے:چاکلیٹ مو ٹاپے دو رکرنے کے لیے مفید



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…