جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

چین میں ائیر ہوسٹسز کو خطرناک ہتھیار چلانے کی تربیت دی جانے لگی،وجہ انتہائی دلچسپ

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایئر ہوسٹسوں کو عام طور پر خوبصورتی، دلکشی اور نزاکت کے حوالے سے جانا جاتا ہے لیکن چین میں یہ تصور بالکل تبدیل ہونے والا ہے۔

چین کے چینگڈو ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں ایئرہوسٹسوں کو خنجر چلانے، ہتھیاروں کے بغیر لڑائی کرنے، طاقتور مقابل کو زیر کرنے، کیچڑ میں رینگنے اور بلند مقامات سے چھلانگیں لگانے کی تربیت دی جارہی ہے تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بطریق احسن نمٹ سکیں۔ اخبار ”پیپلز ڈیلی“ کے مطابق یہ ایئرہوسٹسیں کسی بھی اور ملک کی ایئرہوسٹسوں کی طرح دلکش اور سمارٹ ہیں لیکن ان کی ایک اضافی خوبی یہ ہے کہ یہ مارشل آرٹ کی بہترین صلاحیتوں سے بھی مالا مال ہیں۔ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے ایک انسٹرکٹر نے اخبار کو بتایا کہ ایئر ہوسٹسوں کو فوجی تربیت دی جارہی ہے اور انہیں تائیکووانڈو اور دیگر خصوصی کورسز بھی کروائے جارہے ہیں تاکہ ان کے جسم اور اعصاب مضبوط ہوں اور یہ فضائی میزبانی کے علاوہ کاﺅنٹر ٹیرر ازم اور ریپڈ ری ایکشن فورس کے طور پر بھی کام کرسکیں۔ انسٹرکٹر نے یہ بھی بتایا کہ ان کی ایئرہوسٹسز مارشل آرٹ کی مہارت کے علاوہ چین کی روایتی گرم جوشی اور محبت کی خوبیاں بھی رکھتی ہیں اور قانون پسند مسافروں سے روایتی مسکراہٹ کے ساتھ پیش آتی رہیں گی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…