انڈو نیشیا :من کی مرادیں پانے کےلئے جنسی کھیل نوجوانوں میں عام

1  اپریل‬‮  2015

جکارتہ (نیوز ڈیسک) من کی مرادیں پانے کیلئے دعا اور صدقہ خیرات کا رواج تو عام بات ہے لیکن انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا پر لوگ مرادیں پوری کرنے کیلئے ایک دور دراز پہاڑ کا رخ کرتے ہیں جہاں مرد وزن مذہبی رسوم ادا کرنے کی بجائے کھلے عام جنسی کھیل کھیلتے ہیں۔یہ پہاڑ جزیرہ جاوا کے وسطی علاقے میں واقع ہے اور اس پر Gunung Kemukus نامی آشرم واقع ہے جہاں روایات کے مطابق ایک شہزادہ اور اس کی محبوبہ دفن ہیں۔ تاریخی حکایتوں کے مطابق شہزادے پنجران سمودرو نے اپنی محبوبہ کے ساتھ بھاگ کر یہاں پناہ لی اور جب وہ قربت کا تعلق استوار کررہے تھے تو اسی دوران مسلح سپاہیوں نے حملہ کرکے انہیں ہلاک کردیا۔ یہاں کے لوگوں کا عقیدہ ہے کہ ان کے آشرم میں آکر اجنبیوں کے ساتھ جنسی فعل کرنے سے شہزادے اور اس کی محبوبہ کی روح کو سکون ملتا ہے اور مرادیں پوری ہوجاتی ہیں۔
یہاں انڈونیشیا کے طول و عرض سے مسائل کے شکار لوگ آتے ہیں جن میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہوتی ہے۔ ہر 35 دن بعد خصوصی اجتماع ہوتا ہے لیکن عام دنوں میں بھی یہاں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ لوگ کاروبار کی ترقی، مالی اور گھریلو مشکلات کے حل اور ذہنی پریشانیوں سے چھٹکارے کیلئے یہاں آتے ہیں۔ جونہی شام ڈھلتی ہے اجنبی مرد اور عورتیں اپنے لئے ساتھی ڈھونڈنا شروع کردیتے ہیں اورپھر اندھیرا ہوتے ہر درخت کے نیچے جوڑے جنسی فعل میں مشغول نظر آتے ہیں۔ یہاں یہ کام صدیوں سے جاری ہے اور ہر ماہ ہزاروں لوگ یہاں اجنبیوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرتے ہیں۔
جب سے اس جگہ کی شہرت دیگر ممالک میں پھیلی ہے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد بھی یہاں آنے لگی ہے اور اب یہاں مسائل کا حل ڈھونڈنے والوں کے علاوہ ہوس پرستوں کی بھاری تعداد بھی آنے لگی ہے جن کی ضرورت پوری کرنے کیلئے یہاں جسم فروش خواتین کی بھی بہتات ہوگئی ہے۔ حکومت کئی دفعہ اس مسئلے پر قابو پانے کی کوشس کر چکی ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ بات بڑھتی ہی جا رہی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…