جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

خاکروب کو جلدی کوڑا اٹھانا مہنگا پڑ گیا

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)عدالت نے امریکی ریاست جارجیا میں خاکروب کواپنی ڈیوٹی سے دو گھنٹے پہلے کوڑا اٹھانے اور شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے کے جرم میں ایک ماہ کی قید سنا د ی ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں عدالت نے محکمہ صفائی کے ملازم کیون میکگل کو ایک ماہ کی سزا سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی کے اوقات سے دو گھنٹے قبل ہی کوڑا اٹھایا جس کے باعث شہریوں کے آرام میں خلل پید اہوا ۔کیون میکگل کی ڈیوٹی صبح سات بجے شروع ہوتی ہے جبکہ یہ اپنی ڈیوٹی سے دو گھنٹے قبل 5بجے کوڑا ٹھانے پہنچ گیا ۔کیس کی سماعت کے دوران جج کا کہناتھاکہ اس حرکت پر جرمانے سے کچھ نہیں ہو گا اسے جیل بھیجا جائے گا تو ایسا واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا۔کیوبن نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ چاہتا تھا کہ معاملہ حل ہو کیونکہ وہ اپنے خاندان سے دور رہ کر یہ کام کرتاہے کیون کے وکیل نے کہاکہ عدالت اس کے موکل کو وارننگ جاری کر کے بھی چھوڑسکتی تھی لیکن جلدی کوڑا ٹھانے کے الزام میں سزا بہت سخت ہے ۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…