بیونس آئرس (نیوز ڈیسک )ارجنٹائن میں ایک آرٹسٹ نے اپنے آرٹ اور مطالعے کے پیغام کو پھیلانے کیلئے ایک منفرد طر یقہ کار اپنایا اور ایک ایسا جنگی ٹینک تیار کر ڈالا جو گو لوں کے بجائے کتابیں فائر کر تا ہے۔جی ہاں ،نو جوان آرٹسٹ نے جنگی میدان میں تباہی مچانے والے ٹینک کی شکل کی گاڑی تیار کی جسے گو لوں کے بجائے مختلف معلوماتی کتا بو ں سے بھر کر ایک ٹریولنگ لا ئبریری میں بد ل ڈالا۔کتابوں کے مطالعے کے پیغام کو عام کر نے کی خاطر اس آرٹسٹ نے اپنا یہ تعلیمی ٹینک سڑکو ں پر خوب چلا کراس کی نمائش کی اور ساتھ ساتھ اس میں رکھی کتابیں راہ گیروں میں مفت میں تقسیم کر تا رہا تاکہ وہ اس کو پڑھیں اور علم میں اضافہ کریں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں