جمعہ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

سموگ کے موسم میں آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ اہم ہدایات جاری

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فضائی آلودگی اور سموگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث آنکھوں کی بیماریوں اور تکالیف کا خطرہ بھی بڑھنے لگا ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ وہ آلودہ فضا کے دوران اپنی آنکھوں کی حفاظت کے لیے خصوصی احتیاط کریں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فضا میں موجود گردوغبار، زہریلے مادے اور انتہائی باریک آلودہ ذرات آنکھوں کی بیرونی اور حساس سطح کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں آنکھوں میں جلن، خارش، سرخی، سوزش اور خشکی جیسی علامات سامنے آسکتی ہیں۔ آلودگی آنکھوں کو قدرتی طور پر تر رکھنے والی آنسوؤں کی تہہ کو بھی متاثر کرتی ہے، جس سے تکلیف اور بے آرامی میں اضافہ ہوتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق خشک آنکھوں کے مسئلے سے پہلے ہی دوچار افراد اور زیادہ وقت موبائل فون یا کمپیوٹر اسکرین کے سامنے گزارنے والوں کو سموگ کے دوران زیادہ مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ماہرین نے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آلودگی کے موسم میں گھر سے باہر جاتے وقت چشمہ یا عینک ضرور پہنیں اور آنکھوں کو ہاتھوں سے ملنے سے پرہیز کریں۔

اگر آنکھوں میں خشکی محسوس ہو تو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق چکناہٹ فراہم کرنے والے آئی ڈراپس استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ باہر سے گھر آنے کے بعد صاف کپڑے کو ٹھنڈے پانی میں بھگو کر بند آنکھوں پر چند منٹ رکھنے سے جلن اور بے چینی میں کمی آسکتی ہے۔ اسی طرح سموگ کی شدت زیادہ ہونے کی صورت میں گھروں کی کھڑکیاں بند رکھنا اور ایئر پیوریفائر کا استعمال بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر آنکھوں میں غیر معمولی سرخی، شدید درد، روشنی سے تکلیف یا نظر دھندلانے کی شکایت ہو تو اسے معمولی نہ سمجھیں اور فوری طور پر ماہر امراض چشم سے معائنہ کروائیں۔



کالم



دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…