لندن(این این آئی)طبی ماہرین کی ایک تازہ ترین بین الاقوامی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ
روزانہ سونے اور جاگنے کے اوقات میں مسلسل بے قاعدگی اور نیند میں خلل انسانی ذہنی صحت میں خاموش گراوٹ کا ایک اہم اشارہ ہو سکتا۔ لندن کے نفسیاتی و طبی تحقیقی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہزاروں افراد کی نیند کے انداز کا طویل جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ جو افراد ہر روز مختلف اوقات میں سوتے اور جاگتے ان میں ذہنی دبا، چڑچڑے پن اور ڈپریشن کے خطرات باقاعدہ وقت پر سونے والوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ پائے گئے۔
ماہرینِ صحت کا کہنا تھا کہ انسانی جسم کی اندرونی حیاتیاتی گھڑی کو متوازن رکھنے کے لیے نیند کے دورانیے کے ساتھ ساتھ سونے کے وقت کی پابندی بھی اتنی ہی ضروری۔ ڈاکٹروں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ رات کو سونے سے قبل موبائل اسکرینوں کا استعمال کم کریں اور پرسکون نیند کا معمول اپنائیں۔



















































