جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

وہ عمر جب بچوں کو اسمارٹ فونز دینا ان کیلئے سب سے زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے

datetime 26  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیو زڈ یسک) اسمارٹ فونز اور دیگر اسکرین ڈیوائسز کا ضرورت سے زیادہ استعمال بچوں کی نشوونما پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

ایک نئی تحقیق میں ماہرین نے اس حوالے سے کم عمری کو خاص طور پر اہم قرار دیا ہے۔نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور سے وابستہ محققین کی تحقیق کے مطابق بچوں کو بہت کم عمر میں اسمارٹ فون استعمال کرنے کی عادت ڈالنے سے طویل مدت میں ان کی تعلیمی کارکردگی اور یادداشت متاثر ہونے کا امکان بڑھ سکتا ہے۔تحقیق کے دوران 502 بچوں سے متعلق اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔ محققین نے مختلف عمروں میں بچوں کے اسکرین ٹائم اور اس کے نشوونما پر اثرات کا تجزیہ کیا، جبکہ بعد میں ان کی تعلیمی کارکردگی اور یادداشت کا بھی جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ ایک سے 6 سال کی عمر کے دوران اسمارٹ فون یا اسکرین کا زیادہ استعمال مستقبل میں بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت اور معلومات یاد رکھنے کی صلاحیت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔محققین کے مطابق تقریباً 6 سال کی عمر کے قریب اسکرین کا بہت زیادہ استعمال بچوں کی مشاہداتی صلاحیتوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔ اسی لیے اسکول جانے کی عمر میں بچوں کے اسمارٹ فون استعمال کو حتی الامکان محدود رکھنا اہم ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون پر زیادہ وقت صرف کرنے سے بچے کھیل، کتابوں کے مطالعے، گھر والوں سے گفتگو اور اپنے اردگرد کے ماحول کے ساتھ عملی طور پر جڑنے جیسی سرگرمیوں سے دور ہوسکتے ہیں، حالانکہ یہ تمام سرگرمیاں بچوں کی ذہنی اور تعلیمی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔محققین نے واضح کیا کہ تحقیق کا بنیادی مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ زندگی کے کس ابتدائی مرحلے میں اسکرین اور اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال بچوں پر طویل مدتی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔تحقیق کے نتائج ورلڈ جرنل آف پیڈیاٹرکس میں شائع کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…