ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک میں عالمی برانڈز کی جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کا انکشاف ، ڈریپ کا الرٹ جاری

datetime 21  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک میں عالمی برانڈز کی جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کے انکشاف کے بعد دو جعلی ادویات کے بیچز کی سیل، استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک میں عالمی برانڈز کی جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کا انکشاف سامنے آیا، پنجاب حکومت نے صوبے میں جعلی ادویات کے خلاف بڑا کریک ڈاون کیا۔

عالمی برانڈز کے ناموں کی جعلی دوائیاں مختلف شہروں کو سپلائی ہوئی ہیں، پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے مختلف شہروں میں کریک ڈاون کیا ہے،ڈریپ نے بتایا کہ اینستھیزیا، اعضا سکڑنے کے علاج کی جعلی ادویات سپلائی کی گئی ہیں ، جعلی دوائیوں کے پیکٹس پر فرانس، جرمنی کے پتے درج ہیں، ڈرگ ٹیسٹنگ لیب پنجاب نے دونوں ادویات کے سیمپلز کو جعلی قرار دیا ہے۔ڈریپ نے دو جعلی دوائیوں کے بیچز کی سیل، استعمال پر پابندی لگا دی اور پنجاب حکومت کی درخواست پر ڈریپ نے ریکال الرٹ جاری کر دیئے۔الرٹ میں کہا ہے کہ کیٹامائن انجکشن 500 ایم جی کا بیچ 20158 جعلی ہے، یہ انجکشن بیہوشی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے،انجکشن پیکٹ پر پان فارما فرانس کا پتہ درج ہے۔

اوکریوس انجکشن کا جعلی بیچ مختلف شہروں کو سپلائی ہوا ہے،جعلی اوکریوس سلوشن کی اطلاع روشے پاکستان نے دی ہے،اوکریوس سولوشن 300 ایم جی کا بیچ H0041B27 جعلی ہے۔اوکریوس پیکٹ پر روشے ڈائیگناسٹک جرمنی کا پتہ درج ہے، جعلی بیچ مختلف شہروں کو سپلائی ہوا ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جعلی اوکریوس سولوشن کی تصاویر جاری کر دیں ، روشے گلوبل نے اوکریوس کے جعلی بیچ کی تحقیقات کی ہیں، روشے گلوبل نے پاکستان میں دستیاب اوکریوس سولوشن کو جعلی قرار دیا ہے۔

روشے گلوبل نے اوکریوس کا اوریجنل بیچ 2020 میں ترکی سپلائی کیا تھا، اوکریوس سولوشن انسانی اعضا کے سکڑنے کے علاج کی دوا ہے ، انسانی اعضا سکڑنے کے علاج کی جعلی دوا کا استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے۔ڈریپ کے مطابق جعلی ادویات کا معیار اور افادیت غیر واضح ہوتی ہے، جعلی ادویات کے استعمال سے علاج متاثر ہو سکتا ہے۔الرٹ میں ہدایت کی گئی کہ پنجاب حکومت جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کرے، ریگولیٹری فیلڈ فورس پنجاب کی مارکیٹ میں سرویلنس یقینی بنائے، پنجاب حکومت جعلی ادویات کے سپلائی چین کی جامع تحقیقات کرے۔ڈریپ نے ریگولیٹری فیلڈ فورس کو مارکیٹ سے جعلی ادویات کے خاتمے کی ہدایت کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…