جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

محض ایک سگریٹ پینے سے 20 منٹ کی زندگی کم ہو جاتی ہے، تحقیق

datetime 30  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)لندن کالج یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک سگریٹ پینے سے ایک فرد کی 20 منٹ کی زندگی کم ہو جاتی ہے۔یعنی اگر وہ فرد دن بھر میں ایک پورا پیکٹ (20 سگریٹ) پینے کا عادی ہے تو اس کی عمر لگ بھگ 7 گھنٹے تک گھٹ جاتی ہے۔تحقیق کے مطابق اگر روزانہ 10 سگریٹ پینے والا فرد یکم جنوری کو اس لت کو چھوڑ دے اور 5 فروری تک تمباکو نوشی سے گریز کرے تو اس کی زندگی کی مدت میں ایک ہفتے تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔اسی طرح اگر وہ 5 اگست تک سگریٹ کو خود سے دور رکھے تو زندگی کی مدت میں پورے ایک مہینے کا اضافہ ہو جائے گا جبکہ سال کے اختتام پر وہ عمر میں 50 دنوں کا اضافہ کرسکتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ انہیں کھونے سے بچا سکتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ لوگوں کو بھی معلوم ہے کہ تمباکو نوشی نقصان دہ ہے مگر ان کے خیال میں اسے بہت کم منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تمباکو نوشی کرنے والے ہر فرد کو اپنی اس عادت کے باعث اوسطاً زندگی کے 10 قیمتی برسوں سے محروم ہونا پڑتا ہے۔اس تحقیق کے لیے برسٹل ڈاکٹرز اسٹڈی کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی جس کا آغاز 1951 میں 10 لاکھ خواتین کے ساتھ ہوا اور وہ 1996 تک جاری رہی۔اس سے قبل 2000 میں برٹش میڈیکل جرنل میں شائع تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ایک سگریٹ سے عمر میں 11 منٹ کی کمی آتی ہے مگر اس نئی تحقیق کے مطابق ایک سگریٹ سے مردوں کی عمر میں 17 جبکہ خواتین کی عمر میں 22 منٹ کی کمی آتی ہے۔

\محققین کے مطابق اس عادت کے نتیجے میں درمیانی عمر کے صحت مند برس مختلف بیماریوں کے شکار رہ کر گزرتے ہیں اور بڑھاپے میں صحت زیادہ خراب ہو جاتی ہے۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ اس عادت کو مکمل طور پر چھوڑنے کی کوشش کریں تاکہ صحت کو زیادہ فائدہ ہوسکے۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی عمر میں تمباکو نوشی کو ترک کر دینا صحت کے لیے مفید ہوتا ہے، مگر جتنا جلد اس عادت سے جان چھڑا لی جائے، اتنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج جرنل آف ایڈکشن میں شائع ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…