اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

ڈریپ نے کھانسی کے دو سیرپ سمیت 4 ادویات کو مضر صحت قرار دیدئیے

datetime 21  جون‬‮  2024 |

لاہور( این این آئی)ڈریپ نے کھانسی کے دو سیرپ سمیت 4 ادویات کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے متاثرہ بیچز کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے 4 ادویات کے 4 بیچز اور 2 ادویات کے 8 بیچز مضر صحت قرار دئیے، غیرمعیاری ادویات میں اینٹی بائیوٹک، اینٹی الرجک ڈرپ، انجکشن ، وائرل انفیکشن ،اینٹی بائیوٹک آئی ڈراپس شامل ہیں۔.الرٹ میں کہا گیا کہ کھانسی کے دو سیرپ کو مضر صحت قرار دیا گیا ہے، ٹوزن ڈی سسپنشن اور ارپس پائوڈر کا ایک بیچ غیر معیاری ہے۔

میٹروان سیرپ اور این ول انجکشن کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دیا گیا جبکہ ٹوراکس اور زونڈ سیرپ کے سات بیچز مضر صحت قراردیئے گئے۔ٹوراکس اور زونڈ سیرپ میں ایتھیلین گلائیکول کی مقدار مقررہ سے زائد ثابت ہوئی، غیر معیاری، مضر صحت ادویات کے متاثرہ بیچز کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ڈریپ سے غیر معیاری، مضر صحت ادویات کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کردیا ہے، پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے سیمپلز ٹیسٹنگ لیب بھجوائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…