باقاعدگی سے اسٹرابیری کھانا دماغی صحت کے لیے مفید قرار

17  ‬‮نومبر‬‮  2023

سنسناٹی(این این آئی) ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسٹرابیری کھانے سے ڈیمینشیا کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف سِنسِناٹی میں قائم کالج آف میڈیسن کے محققین کی جانب سے کی جانے والی یہ تازہ ترین تحقیق ٹیم کی ماضی میں بلیو بیری، بلیک بیری اور دیگر بیری پر کی گئی تحقیق پر مبنی تھی جس میں ان تمام بیریوں اور ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی کے متعلق بتایا گیا تھا۔

تازہ تحقیق میں محققین نے وزن میں زیادتی کے مسئلے سے دوچار شرکا جنہیں دماغی کارکردگی میں مسائل کی شکایت تھی کا معائنہ کیا۔ نصف افراد کو کسی بھی قسم کی بیری کھانے سے روکا گیا جبکہ دوسرے نصف کو روزانہ ایک کپ کے برابر اسٹرابیری پاوڈر کھلایا گیا۔نتائج میں دیکھا گیا کہ وہ افراد جنہوں نے اسٹرابیری کا پاوڈر کھایا تھا 12 ہفتوں بعد الفاظ کی فہرست کو یاد رکھنے والے ایک امتحان میں ان کی کارکردگی بہتر تھی۔

بلیو بیری اور اسٹرابیری کے اندر اینتھوسایانِنس نامی ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جو دائمی سوزش (ڈیمینشیا کا ایک سبب) کا سبب بنے والے غیر مستحکم سالموں سے لڑتا ہے۔تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر رابرٹ کریکورین کے مطابق اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ وہ افراد جو باقاعدگی سے اسٹرابیری یا بلیو بیری کھاتے ہیں عمر بڑھنے کے ساتھ ان کی دماغی کارکردگی میں تنزلی سست ہوتی ہے۔تحقیق میں محققین نے 50 سے 60 برس کے درمیان 30 زیادہ وزن رکھنے والے افراد (پانچ مرد اور 25 خواتین) کا معائنہ کیا۔ ان افراد کو دماغی مسائل کی معمولی سی شکایت تھی۔ڈاکٹر رابرٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس گروپ کا انتخاب اس لیے کیا کیوں کہ ان کو ڈیمیشیا کا خطرہ زیادہ تھا۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…