ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ان خوفناک موذی امراض سے بچنا چاہتے ہیں تو  نبی کریمؐ کی اس سنت کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں 

datetime 25  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خلال کرنا سنت نبوی ہے اور اس پر عمل کرنا آپ کو متعدد جان لیوا امراض سے بچا سکتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق کے مطابق یہ تو پہلے ہی ثابت ہوچکا ہے کہ مسوڑوں کے امراض ذیابیطس، امراض قلب، خون کی شریانوں کے مسائل یا جوڑوں کے درد کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

تاہم خلال کرنےکو عادت بنالیناآپ کو ڈاکٹروں سے مکمل طور پر چھٹکارہ اورصحت مند زندگی گزارنے میں بڑی مدد دے سکتا ہے۔اس تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ خلال کرنا منہ کے اندر جرثوموں کی مقدار کم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے منہ میں ایک اچھی مہک بھی پیدا کرتا ہے اور منہ میں سوجن کا امکان بھی ہوجاتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ جب مسوڑوں میں سوجن نہیں ہوگی تو ان سے خون نکلنے کا امکان بھی کم ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ منہ کی صحت برقرار رکھنا بیکٹریا کو دوران خون میں جانے سے روکتا ہے اور اس طرح متعدد جان لیوا امراض سے تحفظ ملتا ہے۔اسی طرح خلال نہ کرنا سانس میں بو کا امکان بڑھاتا ہے کیونکہ غذا کے ذرات دانتوں کے درمیان پھنس کر سانس میں بو بڑھانے والے بیکٹریا کی تعداد بڑھاتے ہیں جو کے بعد میں آپ کے دانتوں میں کیڑا اور دوسری کئی بیماریوں کا مرض بنتے ہیں۔ اس سے پہلے امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن نے بھی اپنی ایک تحقیق میں بتایا تھا کہ درمیانی عمر میں لوگوں کو دانتوں کے مسائل

کا سامنا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ وہ خلال نہیں کرتے۔امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کے مطابق دن میں کم از کم ایک دانتوں کا خلال کرنے سے دانتوں کے اس درمیانی خلاءمیں بیکٹریا کو ہٹانے میں مدد ملتی ہے جہاں ٹوتھ برش پہنچ نہیں پاتا۔دوسری صورت میں مسوڑوں کے امراض اور کیڑے لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…