جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپنا جہاز بھیجیں اور کورونا ویکسین لے جائیں، چین نے پاکستان کو ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں مفت دینے کا اعلان کر دیا

datetime 21  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین 31 جنوری تک کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا، چین نے5 لاکھ خوراکوں کی پہلی کھیپ مفت دینے کا وعدہ کیا، مستقبل قریب میں پاکستان کی ویکسین کی طلب 1.1ملین ہوگی، فروری کے آخر تک مزید خوراکیں مل جائیں گی، ویکسین دینے پر چینی وزیر

خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے این سی اوسی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی قوم نے ہمت اور کامیابی کے ساتھ کورونا وبا کا مقابلہ کیا۔ چین نے کورونا ویکسین دینے کا وعدہ کیا ہے، چین نے پاکستان کو ویکسین کا جہاز بھیجنے کا کہا ہے، چین پاکستان کو 31 جنوری تک کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا، چین ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں جذبہ خیرسگالی کے طور پرمفت دے رہا ہے،چین سے حاصل ہونے والی پہلی کھیپ خیرسگالی کے طور پر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چین نے ہماری مستقبل کی کورونا ویکسین کی طلب کو پورا کرنے کیلئے بھی مثبت جواب دیا ہے۔مستقبل قریب میں پاکستان کو کورونا ویکسین کی طلب 1.1ملین ہوگی۔فروری کے آخر تک مزید خوراکیں مل جائیں گی۔ ویکسین دینے پر چینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 744 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 75 لاکھ 25 ہزار 432 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 363 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 146 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار

کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ38 ہزار 470، پنجاب میں ایک لاکھ 51 ہزار 603، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 373، اسلام آباد میں 40 ہزار 430، بلوچستان میں 18 ہزار 670، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 706 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 894 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک

بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد35ہزار293ہوگئی ہے جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 54 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 11 ہزار 157 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 179 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار 696 ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…