بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا ویکسین کی مساوی تقسیم کا وعدہ خطرے سے دوچار ہو گیا،عالمی ادارہ صحت نے تشویشناک بات کر دی

datetime 19  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(این این آئی) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے واضح طور پر کہا ہے کہ دنیا تباہ کن اخلاقی ناکامی کے دہانے پر ہے۔ تباہ کن اخلاقی ناکامی کی قیمت دنیا کے غریب ممالک انسانی جانوں اور معاش کے ساتھ ادا کریں گے۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکیٹو بورڈ کے

اجلاس سے خطاب میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ ویکسین تیار کرنے والی کمپنیاں عالمی سطح پر گرین لائٹ ویکسین کے استعمال کے لیے اپنا ڈیٹا عالمی ادارہ صحت کے پاس جمع کرانے کے بجائے امیر ممالک میں ریگولیٹری منظوری کے پیچھے پڑ گئی ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین تک تمام ممالک کو مساوی بنیادوں پر فراہم کرنے کے وعدے کو اب سنگین خطرہ لاحق ہے۔ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کاہ کہ اگر امیر ممالک نے کورونا ویکسین کے استعمال میں خود غرضی کا مظاہرہ کیا اورغریب ممالک کا خیال نہ رکھا تو دنیا تباہ کن اخلاقی ناکامی کے دہانے پر پہنچ جائے گی۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اپنے خطاب میں پہلے امیر ممالک کے رویے پر تنقید کی اور پھر کہا کہ زیادہ آمدنی والے 49 ممالک میں اب تک کورونا ویکسین کی تین کروڑ 90 لاکھ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے اپنے خطاب میں انکشاف کیا کہ اس کے مقابلے میں کم آمدنی والے ملک میں ویکسین کی صرف 25 خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر بتایا کہ میرے کہنے کا مطلب 25 ملین یا 25 ہزار ہرگز بھی نہیں ہے بلکہ صرف 25 خوراکوں سے ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس

ایڈہانوم نے اپنے خطاب میں واضح طور پر کہا کہ مجھے کھل کر کہنے دیں کہ یہاں کچھ ممالک ویکسین تک مساوی رسائی دینے کی یقین دہانی کراتے ہیں لیکن پھر کمپنیوں سے اپنے معاملات آگے بڑھاتے ہیں اور قیمتیں بھی بڑھاتے ہیں۔ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے اسی ضمن میں کہا کہ ویکسین بنانے والے بھی عالمی ادارہ صحت کے پاس

تفصیلات جمع کرانے کے بجائے امیر ممالک میں اپنی ویکسین کی منظوری کرانے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں منافع زیادہ ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے مطابق اس طرح دنیا کے غریب ممالک اور کمزور افراد کی زندگیوں کی خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے واضح طور پر کہا کہ اس طرح وبا کے دورانیے میں اضافہ ہوگا، درد طویل ہو جائے گا اور بیماری پر قابو پانے کی پابندیاں بڑھتی رہیں گی اور انسانی مشکلات میں اضافے کا مزید سبب ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…