منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب نے اپنی کورونا ویکسین تیار کر لی

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی جامعہ امام عبدالرحمان بن فیصل کی تحقیقاتی ٹیم نے کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔یہ سعودی عرب میں تیار ہونے والی پہلی ویکسین ہے۔اس کے پری کلینکل مطالعات ہوچکے ہیں اور اب یہ کلینکی جانچ کے لیے حکام کی منظوری کی منتظر ہے۔میڈیارپورٹس کے

مطابق جامعہ امام محمد بن فیصل کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ایمن المنصور ویکسین تیار کرنے والی تحقیقاتی ٹیم کی قیادت کررہی ہیں۔انھوں نے خود امریکا کی میساچیوسٹس یونیورسٹی سے بائیومیڈیکل انجنیئرنگ اور بائیوٹیکنالوجی میں ڈاکٹریٹ کررکھی ہے۔ڈاکٹرایمن المنصور نے ایک بیان میں کہا کہ ویکسین پی ڈی این اے ویکسی نیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ڈی این اے کی حامل ویکسین کئی ایک فوائد کی حامل ہوتی ہے۔یہ ہومرال اور سیلولر کی مدافعت کو تقویت دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس کی بآسانی حمل ونقل کی جاسکتی ہے اوراس کو محفوظ انداز میں ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔اس کو انتہائی کم درجہ حرارت میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی ضرورت نہیں ہے،اس وجہ سے یہ انتہائی مستحکم ہے۔انھوں نے بیان میں مزید کہا کہ کلینکی جانچ کے بعد ویکسین کے تحفظ کو مختلف معیارات کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا۔ویکسین کی تکمیل کے بعد پہلا مرحلہ تو اس کے محفوظ ٹیسٹوں کا ہے۔اس کا ہر مرحلے پرجائزہ لیا گیا ہے کہ اس کی کامیابی کی شرح کیا ہے۔آیندہ مراحل سے مزید مطالعات کی راہ ہموار ہوگی۔تمام مطالعات کی کامیابی کے کئی ماہ بعد اس کو لائسنس کا اجرا کیا جائے گا۔اس وقت سعودی عرب کی وزارت تعلیم ڈاکٹر ایمن المنصور کے زیر قیادت ویکسین کی تیاری کے اس منصوبہ کے لیے رقوم مہیا کررہی ہے۔ڈاکٹر ایمن نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ منظوری ملتے ہی سعودی ساختہ اس ویکسین کی کلینکی جانچ شروع کردی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…