بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

وہ جسمانی تبدیلیاں جن کے سامنے آنے پر ڈاکٹر سے رجوع کریں

datetime 4  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارا جسم صحت کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے ، بس احتیاط سے سننے کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ ہمیں کیا بتانے کی کوشش کررہا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ جسم کے اندر کچھ خرابی کی صورت میں چند ایسی علامات آپ پکڑسکیں جو کسی بڑے مسئلے سے بچانے میں مدد دے سکتی ہیں۔ یہاں ایسی علامات کا ذکر ہے جن پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔

چاہے کتنی ہی بے ضرر کیوں نظر نہ آئے۔ گلابی پیرعام طور پر بچوں کے پیر گلابی رنگت کے ہوتے ہیں، تاہم اگر آپ کے پیر صحیحمعنوں میں گلابی نظر آنے لگے جبکہ جلد پتلی اور جھریاں نظر آئیں، تو بلڈٹیسٹ کراکے اپنا بلڈ شوگر لیول چیک کرلیں، یہ علامت عام طور پر میٹابولک امراض بشمول ذیابیطس کی ہوسکتی ہے۔ بھنوﺅں کے بال کم ہونا اگر آپ محسوس کریں کہ بھنویں پتلی ہورہی ہیں یعنی بال کم ہوگئے ہیں، تو ڈاکٹر سے رجوع کرکے تھائی رائیڈ کو چیک کرالینا چاہئے، یہ عام طور پر تھائی رائیڈ گلینڈ میں کسی خرابی کی صورت میں سامنے آتی ہے۔ پیر سوجنا چاہے آپ کی جلد صاف ہی کیوں نہ ہو، خارش یا کھجلی محسوس نہ ہو، مگر پیروں کے انگوٹھے بہت زیادہ سوج گئے ہیں، تو ڈاکٹر سے رجوع کرلیں، یہ چنبل یا شریان میں کسی خرابی کی نشانی ہوسکتی ہے۔ کھانے کی خواہش ختم ہوجانا اگر اچانک ہی کھانے کی خواہش ختم ہوجائے اور جسمانی وزن بھی کم ہونے لگے، تو یہ کسی میٹابولک مرض کی نشانی ہوسکتی ہے جبکہ معدے میں تیزابیت کا عندیہ بھی ہوسکتی ہے۔جلد میں خارش اگر اکثر جلد میں خارش کرنے کو دل کرتا ہے تو یہ ذیابیطس کی علامت بھی ہوسکتی ہے، تاہم ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے قبل خارش کی جگہ کا معائنہ کریں تاکہ یہ کسی کیڑے یا الرجی کا ردعمل نہ ہو۔ اگر ان میں سے کوئی وجہ نہ ہو تو ڈاکٹر سے معائنہ کرالیں۔ کمرہ بند ہونے پر گھٹن کا احساس اگر کسی جگہ جیسے گاڑی یا گھر کے اندر کھڑکیاں اور دروازے بند ہونے پر گھٹن کا احساس ہو اور کھڑکی کھولنے پر سانس لینا آسان لگے تو دل کو چیک کروالینا چاہئے۔ ناخنوں کی ساخت میں تبدیلی اگر آپ کو محسوس ہو کہ ناخنوں کی ساخت بدل گئی ہے، وہ زیادہ موٹے اور چوڑے ہوگئے ہیں، تو یہ امراض قلب کی نشانی ہوسکتی ہے، تاہم یہ متعدد امراض کی نشانی بھی ہوسکتی ہے تو مکمل طبی معائنہ کرایا جانا چاہئے۔



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…