اسلام آباد(آن لائن) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ سے ہسپتال عملہ میں بھی تشویش کی لہر دوڑگئی ہے۔ ہسپتال کے 189 ملازمین بھی کوروان کی لپیٹ میں آگئے۔ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف
داخل مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے تمام تر سہولیات بروئے کار لانے میں مصروف ہیں۔ پمز میں کورونا کیلئے مختص 115 بیڈز میں 85پر مریض داخل ہو گئے ہیں تاہم بڑھتی ہوئی کورونا مریضوں کی تعداد پر پمز ہسپتال کی او پی ڈی ایز اور جنرل وارڈز کو گزشتہ روز عام مریضوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے پمز انتظامیہ نے باقاعدہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں ایم سی ایچ چلڈرن ہسپتال اور برن سنٹر سمیت کارڈیک سنٹر کھلے رہیں گے۔ اس حوالے سے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر سراج المنہاج نے بتایا کہ ہسپتال کے اپنے 189ملازمین جن میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف شامل ہیں، کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں تاہم سٹاف کی کمی کے باوجود کورونا کے علاج معالجے کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے 115بیڈزکورونا کے مریضوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں اور مزید 200بیڈز کی بھی تیاری کر چکے ہیں۔ کیسز بڑھنے پر حالات کو قابو میں رکھا جائے گا۔