جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستانی ماہرین کی تیار کرونا ویکسین کی ابتدائی قیمت کتنی ہو گی ؟ پاکستانیوں کیلئے شاندار خوشخبری آگئی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے پاکستانی ڈاکٹروں کی ایک اور کامیابی ، کورونا کے علاج کیلئے کامیاب ویکسین ایجاد کرلی جس کے استعمال سے 7ہزار مریض شفا یاب ہوچکے ہیں اور یہ ویکسین بہت جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگی جس کی ابتدائی قیمت دوہزار روپے رکھی جائے گی۔

ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ وائرس کیخلاف ویکسین ( کین سینو) تیار کرلی گئی ہے جس کا رزلٹ 100فیصد تک بتایا جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ اب تک 7ہزار سے زائد مریضوں پر اس ویکسین کا تجربہ کیاگیا ہے جس کا رزلٹ 100فیصد رہا ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او سے پیشگی اجازت لینا ضروری نہیںہے مارکیٹ میں ویکسین کی دستیابی 10ہزار مریضوں کے شفا یاب ہونے کے بعد ہوگی اب تک اس ویکسین کے نتائج نہ صرف حوصلہ افزاء بلکہ کامیاب ہیں اس ویکسین میں اینٹی باڈی صلاحیت موجود ہے اور میڈیکل سائنس کی دنیا میں یہ ویکسین ایک دھماکے سے کم نہیںیاد رہے پاکستان کو امریکی و برطانوی کمپنیوں نے کورونا کے علاج کیلئے ویکسین فوری فراہم کرنے سے انکارکردیا تھا مگر پاکستان کے مایہ ناز سائنسدانوں اور ڈاکٹروں نے سائنس کی دنیا میں اہم کامیابی حاصل کرکے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیااور کورونا مریضوں کیلئے ایک امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے پاکستان میں پہلے ہی کورونا مریضوںکی تعداد دیگرممالک کے مقابلے میں کم ہے اور اس ویکسین کی دستیابی سے کورونا کو شکست دینے میں اہم کامیابی مل سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…