جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

انسانی دماغ چاٹ کھانے والا نگلیریا اور کانگو وائرس پھیلنے کاخدشہ، پہلے مریض کی تصدیق ہو گئی، انتہائی تشویشناک خبر سنا دی گئی

datetime 26  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی وجہ سے کانگو وائرس پھیلنے کاخدشہ ہے، نجی ہسپتال میں زیر علاج مریض میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، اس موقع پر ماہرین صحت نے احتیاطی تدابیر کا مشورہ دیا ہے، نگلیریا کا جرثومہ شدید گرم موسم اورصاف پانی میں پھلتا پھولتا ہے اور ناک ومنہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوکردماغ کے خلیوں کوکھاناشروع کردیتا ہے،

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ یہ جرثومہ اگرشہرکا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری ہوتونشوونما پانا شروع کردیتا ہے جس کا خاتمہ پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدارشامل کرکے کیا جاسکتا ہے۔عام طور پر نگلیریاکی علامات سات دن میں ظاہر ہوتی ہیں، جو گردن توڑ بخار سے ملتی جلتی ہیں،سرمیں تیز درد ہونا، الٹیاں یا متلی آنا، گردن اکڑ جانا اور جسم میں جھٹکے لگنا اس کی واضح علامات ہیں۔ماہرین صحت کا کہناہے کہ کانگو وائرس مختلف جانوروں مثلاًبھیڑ، بکریوں، بکرے، گائے، بھینسوں اور اونٹ کی جلد پر پایا جاتا ہے جوجانورکی کھال سے چپک کراس کا خون چوستا رہتا ہے اور یہ کیڑا ہی اس بیماری کے پھیلاؤ کا سبب بنتا ہے، یہ کیڑا اگر انسان کو کاٹ لے یا پسو سے متاثرہ جانورذبح کرتے ہوئے بے احتیاطی کی وجہ سے قصائی کے ہاتھ پرکاٹ لے تویہ وائرس انسانی خون میں شامل ہو جاتا ہے اور پھر اس طرح کانگو وائرس جانورسے انسانوں اور ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوجاتا ہے۔اس وائرس سے متاثرہ مریض کو تیز بخار ہوتا ہے اس کے علاوہ سردرد، متلی ہونا، قے آنا، بھوک کم لگنا، کمزوری، غنودگی، منہ میں چھالے اور آنکھوں میں سوجن بھی ہو جاتی ہے، ماہرین صحت کے مطابق اس سے متاثرہ مریض کے جسم سے خون نکلنے لگتا ہے اورکچھ ہی عرصے میں اس کے پھیپھڑے بھی متاثر ہوجاتے ہیں اس کے بعد جگراورگردے بھی کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور یہ عمل مریض کو موت کی طرف لے جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…