اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد 8519ہو گئی ہے ، ہلاکتیں 176تک پہنچ گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا اور سوشل میڈیا پر حکومت کی ٹیسٹ کم کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے سروے سامنے آیا ہے جس میں پاکستان نے دنیا کے تمام ترقی پذیر ممالک کو
پیچھے چھوڑ دیا ہے ہر روز ہزاروں افراد کے ٹیسٹ کیے جانے لگے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھا رہی ہے۔سروے کے مطابق ترقی پزیر ممالک میں پاکستا ن کورونا ٹیسٹ کرنے میں سب سے آگے ہے۔سروے کے مطابق پاکستان میں فی 1000 لوگوں میں ٹیسٹنگ کی شرح 4.0 فیصد سے بھی زیادہ ہے جبکہ یہی شرح بھار ت میں 2.0 بنگلہ دیش میں 1.0فیصد ہے۔