جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

لاک ڈائون کے دوران گھر میں موجود افرادکیسی خوراک کا استعمال کریں ؟طبی ماہرین کے بہترین مشورے

datetime 16  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ موٹے لوگوں کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے جس کے باعث انہیں کورونا وائرس لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لہذا گھروں تک محدود رہنے کے ساتھ خوراک کا بہتر استعمال ضروری ہے۔ ماہر امراض برائے موٹاپا ڈاکٹر معاذالحسن کے مطابق لاک ڈاؤن میں لوگوں کو چکنائی، جنک فوڈز اور بغیر بھوک کے کھانے سے پرہیز کرنا ہے تاکہ اچھی صحت برقرار رہ سکے اور وہ کسی بھی خطرے سے بچ سکیں۔غذائی ماہر ڈاکٹر رابعہ شکیل نے کہا کہ شہریوں کو گھروں میں بہت صحت مند وقت مل رہا ہے، انہیں وقت کی طرح

اپنی خوراک بھی صحت مند بنانی ہے، شہریوں کو ایسی خوراک کا استعمال کرنا ہے جو ان کی قوم مدافعت کو بڑھا سکے۔ڈاکٹر رابعہ کے مطابق لوگوں کو چاہیے وہ اپنی خوراک میں سادہ غذاؤں کا زیادہ استعمال کریں جیسے دالیں، چنے، لیموں، سبز پتوں والی سبزیاں، ساتھ ہی پھلوں میں مالٹا اور کیلے کا استعمال بڑھائیں کیونکہ اس سے قوت مدافعت بڑھے گی اور موٹاپا بھی نہیں ہو گا۔اس کے علاوہ طبی ماہرین کے مطابق لاک ڈاؤن کے دنوں میں خود کو تندرست بنانا ہے تو گھر میں ہلکی پھلکی ورزش، یوگا، بچوں کے ساتھ کھیل کود اور دیگر صحتمند سرگرمیاں ضرور اپنانا ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…