موٹے لوگوں میں کرونا وائرس زیادہ تیزی سے پھیلنے کا خطرہ ،امریکا میں ہونیوالی نئی تحقیقی رپورٹس میں چونکادینے والے انکشافات

16  اپریل‬‮  2020

واشنگٹن(این این آئی) انکشاف ہوا ہے کہ موٹاپا بھی نوجوانوں کو شدید خطرے کا شکار بناسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکا میں نئی تحقیقی رپورٹس میں سامنے آئی۔محققین کے خیال میں موٹاپے کے نتیجے میں جسم میں پھیلنے والا ورم کووڈ 19 کی شدت میں نمایاں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

ان کا تو ماننا ہے کہ موٹاپا دل یا پھیپھڑوں کے امراض سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔نیویارک یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ عنصر امریکا سے تعلق رکھنا ہے کیونکہ 40 فیصد امریکی موٹاپے کے شکار ہیں اور بلاشبہ اس سے اموات اور بیمارکی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔محققین نے بتایا کہ تحقیق میں شامل افراد موٹاپے کے شکار ضرور تھے مگر وہ ذیابیطس یا امراض قلب کا شکار نہیں تھے مگر ان میں نیند کے دوران سانس کے مسائل، دمہ اور پھیپھڑوں کے امراض کا امکان زیادہ ہوتا ہے جو نظام تنفس کو متاثر کرنے والے عوامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹاپے کے شکار نوجوانوں کو اس نئے وائرس سے بہت زیادہ خطرہ ہے اور ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس سے بچنے کے لیے ہاتھوں کو اکثر دھوئیں، سماجی دوری کی مشق کریں اور باہر نکلتے ہوئے فیس ماسک ضرور استعمال کریں۔نیویارک یونیورسٹی گراس مین اسکول آف میڈیسین کی ایک الگ تحقیق میں بھی کہا گیا کہ کووڈ 19 کی شدت میں اضافے میں موٹاپے سے جسم میں ہونے والا ورم کردار ادا کرسکتا ہے۔یہ ورم دیگر متعدد امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ ٹو، امراض قلب اور کینسر کا بھی عنصر مانا جاتا ہے۔اس تحقیق میں کہا گیا کہ عمر اور پہلے سے امراض یقینا کوورونا وائرس کی شدت اور موت کی پیشگوئی کے لیے اہم ہیں مگر موٹاپے کے شکار افراد میں اس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…