لندن (این این آئی)برطانیہ کے امپیریل کالج کے ایمونالوجسٹ پروفیسر پیٹر اوپن شاء نے کہا ہے کہ کچھ دیر دھوپ میں بیٹھنا کورونا وائرس کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں سائنسدان پیٹر اوپن شاء نے کہاکہ لوگوں کو کچھ دیر گھر سے
باہر دھوپ میں رہنا چاہیے کیوں کہ کچھ دیر دھوپ میں رہنا کورونا وائرس کے لیے ضرر رساں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سورج وائرس کے جنیاتی مواد کو ضرر پہنچاتا ہے، اسی لیے لوگوں کا سورج کی روشنی حاصل کرنا اچھا عمل ہے اور یہ مہلک وائرس کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔