بہاولنگر (این این آئی) کرونا وائرس کی وجہ سے بین الاضلاعی سفر کیلئے گاڑیاں بند ہونے پر لوگوں نے ایمبولینس میں سفر کرنا شروع کردیا ہے مختلف چھوٹے شہروں کے اڈوں پر ایمبولینس کھڑی ہیں جہاں پر سفر کرنیوالے 4 سے 5 افراد ایمبولینس بک کرواتے ہیں اور اپنی
منزل مقصود پر پہنچ جاتے ہیں کرونا وائرس کی وجہ سے ایمبولینسز کا کاروبار پہلے سے زیادہ چمکنے لگا ہے خصوصاً چھوٹے شہروں سے بڑے شہروں کیلئے ایمبولینس سفر کا بہتر ذریعہ بن گئی ہے اور لوگ مشترکہ طور پر ایمبولینس بک کروا کر مزے سے سفر کررہے ہیں۔