اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرونا وائرس کی وجہ سے لوگوں میں کون سی بیماری خاموشی سے پروان چڑھنے لگی؟ماہرین نفسیات کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ماہرین نفسیات نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے سبب لوگوں میں نفسیاتی مسائل پیدا ہو رہے ہیں، لوگوں میں کورونا فوبیا کی بیماری جنم لے رہی ہے۔کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نفسیاتی مسائل سے متعلق ماہرین نفسیات پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج اور پروفیسر ڈاکٹر ایم ایچ مبشر نے خصوصی گفتگو کے دوران بتایاکہ کورونا کے خوف سے نیند، کھانے پینے کے مسائل سمیت ڈپریشن بڑھ رہا ہے۔

کورونا کے باعث لوگوں کی زندگی محدود اور تبدیل ہوچکی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا کہ انسان کی قوت برداشت کی ایک حد ہوتی ہے، لوگوں کو غصہ زیادہ آرہا ہے اور چڑچڑا پن پیدا ہورہا ہے جبکہ غصہ زیادہ آنے سے تعلقات متاثر ہوتے ہیں، ذہنی صحت اچھی ہوگی تو کورونا پر قابو پالیں گے۔انہوں نے چرچڑا پن دور کرنے کے لیے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ دکھ درد بانٹیں گے تو ذہنی مسائل پیدا نہیں ہوں گے، ایک دوسرے سے رابطہ رکھنے سے ڈپریشن کم ہوتا ہے، لوگوں کو موجودہ حالات کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا۔ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا کہ لوگوں کو اپنے غصے پر کنٹرول کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں مستقبل کے بارے میں غیر یقینی پیدا ہوچکی ہے، محدود ماحول میں رہنے سے گھروں میں تنازعات بڑھ جاتے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر ایم ایچ مبشر نے کہاکہ لوگ ایک دوسرے سے منقطع ہوں تو قوت مدافعت پر اثر پڑتا ہے، لوگوں کی ذہنی قوت مدافعت بھی بہت کم ہوگئی ہے، سماجی فاصلہ مغرب کی اصطلاح ہے جس کی نقالی سے مسائل بڑھیں گے۔پروفیسر ایم ایچ مبشرنے کہاکہ تنہائی سے ذہنی کوفتیں بڑھ رہی ہیں جس کے سبب گھروں میں بند ہونے سے لوگ اندر ہی اندر گھٹ رہے ہیں ٹیکنالوجی کے ذریعے روابط قائم رکھیں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…