اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس نے پوری دنیاکو متاثر کررکھا ہے ، روزانہ متاثرہ مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ دنیا میں اس وقت تقریباً آٹھ لاکھ کیسز سامنے آئے، ہلاکتوں کی تعداد 38ہزار سات سو سے زائد جبکہ صحت یاب افراد کی تعدا د ایک لاکھ 70ہزار ہو گئی ہے ۔ پاکستان میں اس وقت کنفرم کیسز کی تعداد اٹھارہ سو پینسٹھ ، جاں بحق افراد کی تعداد 25جبکہ صحت یاب ہونیوالے افراد کی تعداد 58ہو گئی ہے ۔ تاہم اب ماہرین نے کہا ہے کہ کرونا وائرس زندہ جاندار نہیں بلکہ
ایک پروٹین مالیکیول ہے جس کی بیرونی تہہ پر چربی لیپڈ ہوتی اس لیے اس مارا نہیں بلکہ تباہ یا تحلیل کیا جا سکتا ہے ۔ کیمسٹری قانو کے مطابق ایک جیسی چیزیں ایک جیسی چیزوں کو تحلیل کرتی ہیں کرونا وائرس بیکٹریاکی طرح زندہ نہیں رہ سکتا یہ بے جان پروٹین ہے الکوحل ، صابن یا پھر 25سے 30ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم پانی میں یہ مہلک وائرس زندہ نہیں رہ سکتا ۔ گرم پانی ، الکوحل یا پھر صابن سے ہاتھ دھوئے جائیں تو کرونا بڑھنےکی بجائے ٹوٹ پھوٹ کر تباہ یا تحلیل ہو جاتا ہے ۔