‘‘کرونا وائرس ہوا میں زندہ نہیں رہ سکتا ‘‘ وائرس ہوا کے ذریعے نہیں بلکہ متاثرہ شخص کے چھینکنے، کھانسنے یا بولنے سے نکلنے والے آبی ذرات کے ذریعے منتقل ہوتا ہے

30  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) بیان کے مطابق کرونا وائرس کسی انسان میں ہوا کے ذریعے نہیں منتقل ہوتا بلکہ یہ متاثرہ شخص کے چھینکنے ، کھانسنے اور بولنے کے دوران منہ سے نکلنے والے آبی ذرات کے ذریعے منتقل ہوتا ہے ۔ جاری پیغام کہا گیا ہے کہ یہ آبی ذرات اتنے بھاری ہوتے ہیں کہ ہوا میں معلق نہیں رہ سکتے اور زمین پر گر جاتے ہیں ،یہ وائرس ایسی جگہوں پر

موجود ہوتا ہےجہاں کسی متاثرہ شخص سے رابطہ رہا ہو ۔ یہ وائرس کسی متاثرہ مریض کا کسی چیز کو چھونے ، چھینکنے کے بعد کسی دوسرے شخص نے وہاں پر ہاتھ لگا کر اپنے منہ پر لگایا ہو تو ایسی صورت میں یہ وائرس پھیل جاتا ہے لہٰذا کسی بھی چیز کو چھونے کے بعد فوراً ہاتھ دھو لیا کریں تاکہ اس مہلک وباء سے بچا جا سکے ۔ قبل ازیں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل ٹیدروس نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف کوئی بھی ملک تنہاجنگ نہیں لڑ سکتا، ویکسین تیار کرنے میں کم از کم ایک سال لگ سکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے جنیوا میں ویڈیو کانفرنس میں صورتحال کو عالمی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھنا ہو گا کہ دنیا میں ہزاروں افراد اس سے نجات پانےمیں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں طبی عملے کو ضروری سامان پہنچانا ایک سنگین مسئلہ ہے،74 ممالک کو سامان بھیج چکےہیں، مزید60 ممالک میں سامان بھیجنےکی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کرونا کی ویکسین کی تیاری میں12سے18 ماہ لگ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…