بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت نے پاکستان میں کرونا وائرس کے 18کیسز کی تصدیق کر دی

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے پاکستان میں کرونا وائرس کے 18کیسز کی تصدیق کر دی ہے ۔ منگل کو ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس بارے بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں، تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ

وفاق اور صوبوں کی مربوط کوآرڈینیشن سے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ سرحد پار سے آنے والے مسافروں کیلئیایک جامع پالیسی مرتب کی ہے ، چودہ دن کا کورنٹاین کے بعد سکریننگ بھی کی جارہی ہے ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ سر حد پار سے آنے والے مسافروں کا ڈیٹا صوبائی حکومت کو فراہم کیا جاتا ہے ، صوبائی حکومت کی مدد سے ڈیٹا کے زریعے نگرانی کی جارہی ہے ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ طورخم بارڈر پر سکریننگ کا مربوط نظام موجود ہے، انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی ھدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ تفتان بارڈر پر کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی بنائی ہے ، قومی ایمرجنسی سمجھتے ہوے ہم سب ملکر کام کر رہے ہیں ، ہم نے وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے بروقت اقدامات کیے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ کلینیکل گائیڈ لائنز کیلے بروقت ایس او پی جاری کیے ہیں، تمام صوبوں کے ساتھ ملکر قومی ایکشن پلان پر کام کر رہے ہیں، ملک میں آٹھ بڑی لیبارٹریز پر تشخیص کا نظام موجود ہے ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ابھی تک پاکستان میں 18 کیسز کنفرم ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…