پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں کو فنڈز کی تیسری قسط روک لی ،ادویات کی خریداری سمیت یوٹیلٹی بلز کی ادائیگیاں خطرے میں پڑ گئیں

20  جنوری‬‮  2020

لاہور(آئی این پی) بزدار سرکار نے ٹیچنگ ہسپتالوں سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں کو فنڈز کی تیسری قسط روک لی، حکومتی اقدام سے ادویات کی خریداری سمیت یوٹیلٹی بلز کی ادائیگیاں خطرے میں پڑ گئیں جس سے علاج معالجہ کی سہولت متاثر ہونے کا خدشہ پیدا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے شعبہ صحت میں خاص طور پر سرکاری اور ٹیچنگ ہسپتالوں کو رواں مالی سال کے دوران مختص غیر ترقیاتی بجٹ کی تیسری قسط تاحال جاری نہیں کی جاسکی، رواں مالی سال میں شعبہ صحت کا مجموعی غیر ترقیاتی بجٹ ایک کھرب 41 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد مختص کیا گیا، جس میں سے 65 ارب 14 کروڑ سے زائد تنخواہوں کی مد میں خرچ ہوئے ہیں، جبکہ باقی ماندہ 76 ارب 63 کروڑ روپے کا غیر ترقیاتی بجٹ جس سے ادویات کی خریداری، یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی سمیت لازمی اخراجات کئے جانے ہیں، اس کی چار میں سے اب تک صرف دو قسطیں مل سکی ہیں، جنوری میں بجٹ کی تیسری قسط جاری ہونا تھی لیکن تاحال بجٹ ریلیز نہیں کیا بزدار سرکار کی جانب سے گزشتہ مالی سال بھی شعبہ صحت کیلئے مختص غیر ترقیاتی بجٹ کا ایک چوتھائی حصہ جاری نہیں کیا گیا تھا، جس سے رواں مالی سال میں اب تک دو اقساط میں ملنے والے بجٹ میں سے بھی نصف گزشتہ مالی سال کے بقایاجات کی ادائیگی پر خرچ ہوچکا ہے، بجٹ بروقت نہ ملنے سے سرکاری اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری سمیت لازمی اخراجات التوا کا شکار ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے علاج معالجہ متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…