اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

موبائل فون کا زیادہ استعمال کون لوگ کرتے ہیں؟ کیا آپ بھی اس کا شکار ہیں؟جدید تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)  اگرآپ اپنے موبائل فون کا با ر بار جائزہ لیتے ہیں اور وقت کا بڑا حصہ اس پر خرچ کرتے ہیں تو آپ جذباتی طورعدم استحکام اور اداسی کا شکار ہیں۔ امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق موبائل فون کا زیادہ استعمال ایک لت کی طرح ہے

اور جو افراد موبائل فون کا زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ افسردہ اور جذباتی مزاج کے حامل ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نوجوان اوسطاً دن میں 95 منٹ میسج کرنے،49 منٹ ای میل اور 39 منٹ موبائل پر فیس بک چیک کرنے میں گزارتے ہیں جبکہ کچھ نوجوان دن میں 10 گھنٹے تک بھی موبائل فون پر ضائع کردیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق موبائل فون کا مستقل استعمال جذباتی عدم استحکام کی نشانی ہے اورایسیافراد خود کو مصروف رکھ کر اپنیموڈ کوخوشگوار بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ عام طور پر شرمیلیافراد اپنے جذبات کے اظہار کے لئے موبائل فون کا سہارا لیتے ہیں، موبائل فون پر پیغامات پڑھنا،ای میل بھیجنا،ٹوئٹ کرنا وغیرہ خود کودن بھر کی پریشانیوں سے دور کرنے کا بہانہ ہوسکتا ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ یہ مصروفیت اپ کے لئے تودلچسپ ہوسکتی ہے تاہم اس کے نتیجے میں اپ کے دوستوں اور قریبی افراد سے تعلقات میں دراڑیں بھی پڑ سکتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…