پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا پمز میں احتجاج، مریض خوار

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اسلام آباد کی نجکاری اور تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر ینگ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسز نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ جڑواں شہروں میں بڑھتے ہوئے ڈینگی کے کیسز کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں نے اسپتال کا رخ کر رکھا ہے تاہم احتجاج کے باعث صرف ایمرجنسی سروسز کھلی رکھی گئی ہے جبکہ او پی ڈی اور

دیگر شعبے میں سروسز نہیں دی جائے گی۔ یاد رہے آل ایمپلائز پمز یونین نے 22 ستمبر کو احتجاج اور اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کا اعلان کیا تھا۔اس ضمن میں جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے ایگزیکیٹیو کونسل کے اجلاس میں پمزاسپتال میں تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے بھرپور احتجاج کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔پیر کے دن پیمز اسپتال میں ایمرجنسیز اور کریٹیکل ایریاز کے علاؤہ تمام سروسز معطل رہیں جبکہ ڈاکٹرز بی ایچ یوز میں بھی سروسز نہیں دی گئیں۔اجلاس میں اس بات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ نہ تو حسب وعدہ حکومت نے ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز سمیت ڈاکٹروں کے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا اور نہ ہی ریفارمز کے نام پر ایم ٹی آئی ایکٹ کو سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ حکومت کے وعدہ خلافیوں کے خلاف ہمارے پاس بھرپور احتجاج کے علاؤہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ اگر اب بھی حکومت تنخواہوں میں اضافے کا فائنل نوٹیفیکیشن جاری نہیں کرتی تو احتجاج کو دیگر اسپتالوں تک بھی بڑھایا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…