پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

کھلے بازاری مشروب اور کھانے گیسٹرو کا باعث بن رہے ہیں : ڈی جی ہیلتھ

datetime 8  جون‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) ہسپتالوں میں گیسٹرو او رہیٹ سٹروک کے مریضوں میں حالیہ اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ہارون جہانگیر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب نے کہاہے کہ گرمی کی حالیہ لہر پر ہیٹ سٹروک اور گرمی کے دنوں میں گیسٹرو کے خدشے کے پیش نظر محکمہ صحت پہلے ہی احتیاطی تدابیر جاری کرچکا ہے۔ عید سعید کے موقع پر لوگوں کا گھر سے نکلنا اور سفر کرنا معمول سے زیادہ ہوجاتا ہے۔

جس کیلئے ْ گرمی سے بچنے کی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے – گرمی کے اثرات سے بچنے کیلئے دھوپ میں نکلتے وقت سر کپڑے سے ڈھانپیں اور پانی زیادہ استعمال کریں۔ اے سی لگے کمرے یا گاڑی سے فوری طورپر تیز دھوپ میں نہ نکلیں۔اسی طرح تیز دھوپ میں سے فوری اے سی والی ٹھنڈی جگہ نہ جائیں۔ اس کے علاوہ بچوں کو عیدی کے طور پر ملنے والی رقم کو بازار سے کھلی کھانے پینے کی اشیاء پر خرچ کرنا گیسٹرو کا باعث بن رہاہے۔والدین کو چاہیے کہ بچو ںکی رہنمائی کریں تاکہ وہ غیر صحت مند مشروب، سموسے ، پکوڑے ، مٹھائیاں ، جو س وغیرہ نہ لیں بلکہ گھر کی بنی ہوئی تیازہ کھانے پینے کی چیزوں کو ترجیح دیں۔ کھانے سے پہلے اور رفع حاجت کے بعد ہاتھ صابن سے ضرور دھوئیں – باسی اشیاء کو ہر گز استعمال نہ کریں ، فریج میں رکھا کھانا اچھی طرح بغیر گرم کئے استعمال نہ کریں – برف کے گولے اور بازار میں گکنے والے کھلے مشروف بھی گیسٹرو کی بڑی وجہ ہیں۔ دست / اسہال کی صورت میں نمکول کا استعمال فوری شروع کردیں اور مریض کو پانی کی کمی سے ہر صورت بچائیں ورنہ حالت بگڑ سکتی ہے اور موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ پسینے کے بعد چینی ، نمک اور لیموں والا شربت استعمال کریں۔  پسینے سے زیادہ نڈھالی سے بحالی کے لئے نمکول بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔ بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض ڈاکٹر سے مشورہ کئے بغیر چینی اور نمک والے مشروبات استعمال نہ کریں۔ علامات ظاہر ہونے کی صورتمیں ہسپتال سے رابطہ کریں۔ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک اور گیسٹرو کے مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے انتظامات مکمل ہیں اور ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ہیلتھ پر کال کرکے کسی بھی وقت مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں 080099000 لائن ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…