حفاظتی ٹیکہ جات کی ہر بچے تک رسائی کو ممکن بنانا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا

24  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے حفاظتی ٹیکہ جات کی ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنانے پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی ہر بچے تک رسائی کو ممکن بنانا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ ایک بیان میں وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ کسی بھی صحت کے نظام میں حفاظتی ٹیکہ جات کو کلیدی حیثیت حاصل ہے ۔انہوں نے کہاکہ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کو

مضبوط بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حفاظتی ٹیکہ جات کو موجودہ نطام کو بہتر بنانا ہو گا تاکہ ماں اور بچے کی شرح اموات میں کمی لائی جا سکے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ حکومت نے انسانی ترقی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ وزارت صحت پرائمری ہیلتھ کےئر کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامعہ قومی ایکشن پلان پر کام کر رہی ہے جس میں حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو خصوصی اہمیت حاصل ہو گی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ملک کے مختلف حصوں میں حفاظتی ٹیکہ جات کے مزید سنٹر کھولنے کی سفارش ہے تاکہ کوئی بھی بچہ اس سہولت سے محروم نہ رہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ وزیر اعظم عمران کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں اصلاحات لائیں گے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ہر سال حکومت کی جانب سے 10 لاکھ بچوں کو 10 مہلک بیماریوں کے خلاف ویکسین مفت فراہم کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو بہتر بنانے سے مستحکم ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…